اسلام امن کا داعی ہے، اسلام اور امن دونوں ایک چیز ہے ،ڈاکٹر عشرت العباد،

جہاں اسلام ہوگا وہاں امن بھی ہوگا، ہمارا معاشرہ پر امن ہوگا تو دنیا کی قومیں خود بخود اسلام کے پیغام کو سمجھیں گی،گورنر سندھ

ہفتہ 3 جنوری 2015 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عید میلا د النبی ﷺ کے موقع پر عالم اسلام کو مبار ک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا داعی ہے اسلام اور امن دونوں ایک چیز ہے جہاں اسلام ہوگا وہاں امن بھی ہوگا ہمارا معاشرہ پر امن ہوگا تو دنیا کی قومیں خود بخود اسلام کے پیغامات کو سمجھیں گے ۔

(جاری ہے)

حضرت محمد ﷺ سے سچی محبت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتاہے ۔

رواداری ، بھائی چارگی ، اخوت ، محبت اور ایثار اسلام کا درس ہے حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ ہم سب ملکر حضرت محمدﷺکی تعلیمات کو اپنائیں اور بلا کسی تفریق کے انسانیت کے لئے کام کریں یہی پیغام ہمارے پیارے نبی ﷺ کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج عید میلا د النبی ﷺ کا دن ساری کائنات باالخصوص عالم اسلام کیلئے انتہائی خوشی اور مسرت کا دن ہے اس روز سعید کی آمد پر میں تمام مسلمانوں کو مبارک با د پیش کرتا ہوں ۔