نفرت انگیزمواد،ڈیٹونیٹرز، واکی ٹاکی سیٹ ،کمپیوٹر،یوایس بی، آڈیو کیسٹ قبضے میں لیکر 40 افراد کو گرفتارکرکے20دکانوں کوسیل کردیا،عبدالرزاق چیمہ،

دہشتگردی کے قلع قمع کیلئے وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کارروائیاں غیرمعینہ مدت تک جاری رہیں گی،کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کوئٹہ

ہفتہ 3 جنوری 2015 23:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرکوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہاہے کہ وفاقی سطح پردہشتگردی کیخلاف بننے والی پالیسیوں کے تسلسل میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں نفرت انگیزمواد،سینکڑوں ڈیٹونیٹرز، 2واکی ٹاکی سیٹ ،49کمپیوٹر،5یوایس بی 5آڈیوکیسٹ قبضے میں لیکر 40 افراد کو گرفتارکرکے20دکانوں کوسیل کردیاملک سے دہشتگردی کاقلع قمع کرنے کیلئے وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں یہ کاروائیاں غیرمعینہ مدت تک جاری رہیں گی ان خیالات کااظہارانہوں نے سی سی پی اوآفس میں ایس پی کرائمزسجاد احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پر ڈائریکٹرتعلقات عامہ شہزادہ فرحت جان احمدزئی بھی موجود تھے سی سی پی او عبدالرزاق چیمہ نے کہاکہ پشاورسانحہ کیخلاف ملکی سطح پردہشتگردی کیخلاف پالیسی کے تسلسل میں کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ،آئی جی پولیس بلوچستان محمدعملش،محکمہ داخلہ اورحکومت بلوچستان کی مشاورت اورہدایت کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں نفرت انگیزموادکیخلاف کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک، کچلاک ،سیٹلائٹ ٹاؤن،سریاب روڈاوردیگرعلاقوں میں مختلف دکانوں پر چھاپے مارکرمذہب اورقوم کے نام پرنفرت انگیزموادکے علاوہ 49کمپیوٹر،5یوایس بی،اور 5آڈیوکیسٹ،2واکی ٹاکی سیٹ اور46مختلف قسم کے کتابچے قبضے میں لئے اس کے علاوہ ایک دکان سے 715الیکٹرک ڈیٹونیٹربھی برآمدکرکے قبضے میں لئے اور20دکانوں کوسیل کرکے 40افرادکوحراست میں لے لیاہیں جن سے تحقیقات جاری ہے انہوں نے کہاکہ اس موادپرکس قسم کی قانونی کاروائی ہوسکتی ہے اس سلسلے میں قانونی ماہرین سے مشورہ کیاجائیگااورقانون کے مطابق کاروائی ہوگی انہوں نے کہاکہ جومواد برآمد ہواہے ان میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے جہادی اورکچھ قوم پرست تنظیموں کے لیٹریچربھی شامل ہے انہوں نے کہاکہ دکانداروں سے تفتیش کی جارہی ہے کہ یہ لیٹریچرکہاں اورکس نے فراہم کئے ہیں اورکس جگہ چھپتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 12ربیع الاول کے موقع پرسیکورٹی انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے پولیس،ایف سی اورانتظامیہ کے درمیان کوارڈینیشن قائم کردیا گیاہے جلوس کے روٹس پرخصوصی نظررکھی گئی ہے جلوس کے روٹس کوبم ڈسپوزل کاعملہ سویپ کریگاجلوس اورمحفل میلادکوباحفاظت مکمل کرنے کیلئے سیکورٹی فراہم کی جائیگی۔