نبیکی تعلیمات کے مطابق خارجہ پالیسی بنا کر ہی خطرات سے بچ سکتے ہیں ،پرویزخٹک،

حکمرانوں کے جھوٹ، لالچ، مفاداتی سیاست کی وجہ سے ہم تباہی کے کنارے پہنچ گئے

ہفتہ 3 جنوری 2015 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء ) خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاہے کہ ہم محسن انسانیت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل کرکے دور جدیدکے چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹا سکتے ہیں بات زبان پرلانااورجھوٹ ومنافقت سے گریزآپ ﷺکاامت کودیاگیااہم ترین درس ہے مگرافسوس کہ ہم سچ کی بجائے منافقت، حرص اورمصلحتوں کاشکارہوکرگمراہی کی دلدل میں پھنسے لگے ہیں جبکہ حکمرانوں کی جھوٹ، لالچ، مفادات اور محتاجی کی سیاست کی وجہ سے ہم تباہی کے کنارے پرپہنچ گئے اپنے نبیکی تعلیمات کے مطابق آزاد قومی خارجہ پالیسی بنا کہ ہی ہم دائمی غلامی اور تباہی کے خطرات سے بچ سکتے ہیں عیدمیلادالنبیکے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوااورپاکستان کے عوام کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ آپ ﷺ کاخطبہ حجتہ الوداع ایسامنشور ہے جو رہتی دنیاتک نہ صرف مسلمانوں بلکہ دنیابھرکے انسانوں کی رہنمائی کاسرچشمہ ہے یہ رحمت عالم ﷺکی تعلیمات کاکرشمہ تھاجس نے نہ صرف ایک صف میں کھڑاکرکے آقاوغلام کافرق مٹادیابلکہ سب کوبلاامتیازرنگ، نسب ومذہب پوری فلاح انسانیت کاپابند بنادیاجس کی بدولت دنیا بھرمیں لو گ متاثرہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے کہ محسن انسانیت کایہ انقلاب انسانی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے آنحضرت ﷺکی سنہری تعلیمات پوری انسانیت کیلئے ہیں آپ ﷺانسانیت کے نجات دہندہ اورحقیقی محسن ہیں وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمیں کامیابی ک کیلئے اپنی زندگیوں میں امانت ،دیانت ،خیرخواہی اوراسلامی بھائی چارے کوفروغ دینا ہو گاباہمی اتحاداورقومی یکجہتی موجودہ حالات کااولین تقاضاہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی فعال قیادت میں پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے تبدیلی کانعرہ بلندکیاہے اورآج ہماری صوبائی حکومت نظام کی تبدیلی کیلئے کامیابی سے قدم آگے بڑھارہی ہے اس جدوجہدعظیم میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کاتعاون ضروری ہے پر ویز خٹک نے کہا کہ ہم حق وانصاف اورامانت ودیانت کے پیغمبرانہ اوصاف اپناکراسلامی فلاحی معاشرے کاخواب شرمندہ تعبیربناسکتے ہیں اوریہی جشن میلادالنبیکاتقاضابھی ہے۔

متعلقہ عنوان :