لاہور، بیت المکرم کی بالائی منزل سے 6 سالہ معین کی پھانسی لگی لاش برآمد ہونے پر شہر بھر میں غم و غصہ کا اظہار

ہفتہ 3 جنوری 2015 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) صوبائی دارالحکومت میں جمعہ کے روز گرین ٹاؤن کے علاقے میں قائم مسجد بیت المکرم کی بالائی منزل سے 6 سالہ معین کی پھانسی لگی لاش برآمد ہونے پر شہر بھر میں جس قدر غم و غصہ کا اظہار کیا گیا دوسرے ہی روز مزنگ کے علاقے میں 6 اور 7 سالہ معصوم بچوں کی گندے نالے سے برآمد ہونے والی لاشوں کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کے علاقوں کے علاوہ پورے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

ماؤں نے اپنے چھوٹے بچوں کو گھروں میں بند کر لیا جبکہ گھر سے باہر جانے کی ضد کرنے والے بچوں کے والدین نے انہیں مار پیٹ کے ذریعہ گھروں سے باہر جانے سے روک دیا۔ کچھ ضعیف المعیاد لوگوں کے مطابق نیا سال نو عمر بچوں پر بھاری ہے۔ میڈیا پر گرین ٹاؤن کے بعد مزنگ میں معصوم بچوں کی ہلاک کے حوالے سے نشر ہونے والی چیزوں نے پورے شہر میں خوف و ہراس کے علاوہ بچوں والی فیملیز کے دل و دماغ پر گہرے نقوش چھوڑے

متعلقہ عنوان :