مصطفوی پرچم تلے متحدہوکر ملی سلامتی کیلئے جدو جہد کرنا ہوگا،علامہ راغب نعیمی،

سیرت طیبہ کی پیروی کے بغیر ہم ملک و قوم کو درپیش مسائل پر قابو نہیں پا سکتے،ایم پی اے نبیر ہ عندلیب نعیمی

ہفتہ 3 جنوری 2015 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و سرپرست نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان علامہ راغب حسین نعیمی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے حضورنبی کریمﷺکے یوم ولادت پر امت مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ پرچم مصطفی کے سائے تلے متحدہوکر ملک کی سلامتی کیلئے جدو جہد کرنا ہوگا۔

رحمتہ للعالمین کی تعلیمات اور سیرت طیبہ کی پیروی کے بغیر ہم ملک و قوم کو درپیش مسائل پر قابو نہیں پا سکتے ۔رسول اکرم کے اسوہ حسنہ اورتعلیمات پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو دہشت گردی سمیت تمام مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نبی آخرالزماں نے تمام بنی نوع انسان کو امن و آشتی، اور عدل و انصاف کا درس دیا ہے۔

(جاری ہے)

انسانیت کو آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی امن و سکون مل سکتا ہے۔پوری انسانیت کو بھائی چارے، یگانگت، اخوت، محبت اورامن کادرس دیا اورایک ایسا پرامن معاشرہ تشکیل دیا جس کی دنیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ آپ کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ۔ آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکردنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ حضور کی سیرت پاک پر عمل پیرا ہوکرمعاشرے کو دہشت گردی اورانتہا پسندی جیسے مسائل سے چھٹکارا دلایا جاسکتا ہے ۔