لاہور، مزنگ کے علاقے میں گندے نالے سے وقار اور معاویہ کی نعشیں برآمد

ہفتہ 3 جنوری 2015 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) صوبائی دارالحکومت میں مزنگ کے علاقے میں گندے نالے سے برآمد ہونے والے معاویہ اور وقار دونوں بچوں کی نعشوں کو جب باہر نکالا گیا تو وقار کی مٹھی میں 50 روپے کا نوٹ موجود تھا جسے اس نے سختی سے پکڑ رکھا تھا اور آخری دم تک وہ نوٹ اسکی مٹھی میں موجود رہا۔

(جاری ہے)

یہ بات موقع پر موجود وقار اور معاویہ سے عمر میں قدرے بڑے بچے اسلم نے آن لائن کو بتایا اس نے کہا کہ وقار کی امی اسے پیسے گم ہونے پر ڈانٹتی تھی۔

بچے کے ذہن میں پیسے گم نہ ہو جائیں اس کا خوف اس کے ذہن میں اس قدر غالب تھا کہ اس نے جان دے دی پیسے نہیں چھورے۔ گندے نالے سے نعشوں کو باہر نکالنے والے محلہ دار نظام علی نے بتایا کہ متوفیان کے اہل خانہ اور اہل علاقے کو کسی پر ذرہ برابر بھی شک نہیں۔ علاقے میں رہنے والے مکین پیار اور برداشت کرنے والے ہیں آپس میں لوگوں کے اختلافات تو موجود ہیں مگر اس حد تک کوئی محلہ دار بھی کسی دوسرے کا دشمن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :