آج پہلی نشست میں مولانا محمد مغیرہ درس قرآن کریم دیں گے،میاں محمد اویس،

9بجے مجلس احراراسلام کے جھنڈے کی پرچم کشائی اور شہداء ختم نبوت کو سلامی پیش کی جائے گی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مجلس احرار پاکستان

ہفتہ 3 جنوری 2015 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے بتایا ہے کہ آج اتوار کو نماز فجر کے بعد پہلی نشست میں مولانا محمد مغیرہ درس قرآن کریم دیں گے ،9بجے مجلس احراراسلام کے جھنڈے کی پرچم کشائی ہوگی اور شہداء ختم نبوت کو سلامی پیش کی جائے گی ،دس بجے کانفرنس کی آخری نشست کی صدارت قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری کریں گے ،جبکہ مہمان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر مولانا خواجہ عزیز احمد ہوں گے ،بتایا گیا ہے کہ آخری نشست سے پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی ،شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد حسن ،انٹڑ نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ،ممتاز اہلحدیث رہنما مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ،جامعہ امدادیہ اسلامیہ فیصل آباد کے نائب صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد زاہد،مولانا ظہور علوی (اسلام آباد)قاری عبدالوحید قاسمی (اسلام آباد)مولانا ثناء اللہ غالب (بلتستان)ممتاز صحافی سیف اللہ خالد ،قاری شبیر احمد عثمانیسمیت متعدد دیگر علماء کرام ،دانشور اور صحافی خطاب کریں گے ،بعد نماز ظہر (2بجے)ہزاروں فرزندان اسلام ،مجاہدین ختم نبوت اور سرخ پوشان احرارحسب سابق قادیانیوں کو دعوت اسلام کے لئے فقید المثال جلوس نکالیں گے،اقصیٰ چوک اور ایوان محمود کے سامنے قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ،سید محمد کفیل بخاری اور مولانامحمد مغیرہ خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :