جما عت اہل سنت کے وفدکی مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں سے ملاقات

ہفتہ 3 جنوری 2015 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویثرن کے مطا بق جما عت اہل سنت کے مولانا اعجا ز احمد قا دری نے ایک وفد کے ہمرا ہ ایم ڈبلیو ایم کے دفتر میں علامہ سید ہاشم مو سوی ، سیکر یٹری جنرل عبا س علی ، کونسلر کر بلائی رجب علی اور دیگر عہدیدا رو ں سے ملاقات کی جس میں سر ور کا ئنا ت حضرت محمد مصطفی ﷺ کے میلاد کے حو الے سے تبادلہ خیال کیاگیا انہوں نے کہا کہ حضو ر پا ک ﷺ کو اللہ تعالی نے پوری انسا نیت کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اور رسو ل اللہ ﷺ نے پوری دنیا کو انسانیت امن بھائی چارے اور محبت کا درس دیا او ر دنیا وا لو ں کو یہ پیغا م دیا کہ کسی گو رے کو کا لے پر اور کسی کا لے کو گو رے پر کو ئی فضیلت حا صل نہیں ہیں اگر کوئی انسا ن کسی دو سرے سے بہتر ہے تو اُسکی بنیا د تقو ی ہے جو اُس شخص کے اندر موجود ہے اور تما م مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ملت اسلامیہ کی مثال ایک جسم کی سی ہے کہ اگر اُس کے کسی حصے میں تکلیف ہوتی ہے تو اُسکا درد پورا جسم محسو س کر تا ہے ۔

(جاری ہے)

علا مہ سید ہا شم مو سوی نے کہا کہ شیعہ ، سُنی مسلمان چو دہ سو سا لو ں سے آپس میں بھا ئیوں کی طرح رہ رہے ہیں لیکن گزشتہ کئی دہا ئیوں سے عا لم اسلام اور مملکت خدا دا د پاکستان میں ایک منظم سا زش کے تحت اس اتحا دکو جو مسلمانو ں کے درمیان مو جو د تھی کو ختم کرنے کی کو شش کی گئی لیکن الحمد اللہ علما ء کرام کی بصیرت اور دور اندیشی کی وجہ سے دشمن اپنے اس سا زش میں نا کام رہے ہیں یہ بات با عث افسوس ضر ور ہے کہ اس مقصد کیلئے دشمن نے ہزاروں کی تعدا د میں مسلمانوں کا قتل عا م کر کے اسکو شیعہ ، سُنی مسلما نوں کے درمیان فر قہ واریت کا نام دینے کی کو شش کی جسکو ہر مو قع پر علما ء نے رد کر تے ہوئے اتحا د کا پیغا م دیا ۔

مولانا اعجا ز قادر ی کے وفد کے ارکان علامہ سید ہا شم مو سوی اور مجلس وحدت مسلمین کے دیگر عہدے دارن نے آئندہ اتحا د کے حوالے سے ملا قا تیں جا ری رکھنے پر اتفا ق کیا علامہ سید ہاشم مو سوی نے کہا کہ 12 ربیع اول کے مو قع پر تما م عا لم اسلام کو دل کی گہر ائیوں سے مبا رک با د پیش کر تے ہیں پیروان اہل بیت جشن میلاد بنی ﷺ کے جلوس میں بھر پور شر کت کریگی ۔