نصیرآباد،ایم کیو ایم کی مرکزی کال پر کارکنوں نے ملک میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے یکجا ہونے پرشکرانے کے نوافل اداکیے

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:56

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء ) ڈیرہ مرادجمالی میں ایم کیو ایم کی مرکزی کال پر کارکنوں نے ملک میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی یکجا ہونے پرشکرانے کے نوافل اداکی گئی ملک کے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی ملکی سالمیت پہ یکجا ہونے اور دہشت گردوں کے خلاف متحد اور یک زبان ہونے اورقائد ایم کیو ایم الطاف بھائی کی درازی عمر کے لیے ایم کیو ایم آفس ڈیرہ مراد جمالی میں زونل انچارج نصیر احمد کھوسہ اور سیکٹر انچارج امدادمری کی قیادت میں کارکنوں نے شکرانے کے نوافل ادا کیئے گئے،اس موقع پہ رہنماوٴں اور کارکنوں کا کہنا تھاکہ ملک اس وقت شدید بحرانی کیفیت سے دوچار ہے اور دہشت گرد وں کی جانب سے معصوم افراد کو نشانہ بنایاجارہا ہے تاہم اس اہم موقع پہ ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پہ اکھٹا ہونا اور دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کاروائی کرنے کا پختہ عزم کا اعادہ نیک شگون ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردوں کی نشاندہی قائد ایم کیوایم الطاف بھائی کئی عرصہ قبل کرتے رہے ہیں مگران کی باتوں پر کسی نے کان نہیں دھرے مگر اب ان کی باتیں سچ ثابت ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک قائد ایم کیو ایم الطاف بھائی کوصحت کاملہ عطا فرمائے اور تمام جماعتوں کو اسی طرح منظم رکھے ۔

متعلقہ عنوان :