کراچی ،پاکستان ٹینرزایسو سی ایشن نے گیس کے نرخوں میں اضافے کو مسترد کر دیا

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) چمڑے کے برآمدکنندگان کے نمائندہ ادارے پاکستان ٹینرزایسو سی ایشن نے بھی گیس کے نرخوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چمڑے کی صنعت کواس اضافے سے مستثنٰی قرار دیا جائے۔دوسری جانب چمڑے کے برآمدکنندگان کی طرح ٹیکسٹائل کے برآمدکنندگان نے بھی گیس ٹیرف میں اضافہ مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل اور چمڑے کے برآمدکنندگان نے صنعتی صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کے فیصلے کومسترد کردیا،ذرائع کے مطابق صنعتوں کے لیے گیس کے نرخوں میں 53 فیصد جبکہ کیپیٹو پاور پلانٹس کے لیے 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں برآمدات کے ذریعے بہترین زرمبادلہ حاصل کیا جا رہا ہے،گیس ٹیرف میں اضافے کے حکومتی اقدام سے نہ صرف پیدواری لاگت بڑھ جائے گی بلکہ برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل نہ ہونے سے ملکی برآمدات بھی متاثر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :