ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،

ہونے کے باوجود اسے عدالت میں پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے کو آئندہ تاریخ پر اصالتا طلب کرلیا ہے

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود اسے عدالت میں پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے کو آئندہ تاریخ پر اصالتا طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق عدالت میں زیر سماعت ایک منشیات کے مقدمہ میں فاضل جج نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس کو حکم دیا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے لیکن گزشتہ روز عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر فاضل عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پیشی پر طلب کرلیا ہے.

متعلقہ عنوان :