ایڈیشنل سیشن جج نے حدود کیس میں ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت،

ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا ہے

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء)ایڈیشنل سیشن جج نے حدود کیس میں ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزم کے خلاف (س) نامی لڑکی کے ساتھ سال 2013میں بداخلاقی کرنے کے الزام میں تھانہ کاہنہ پولیس نے ملزم فاروق کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ۔گزشتہ روز ملزم کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تاہم مقدمہ مدعی کی جانب سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا جس کے بعد عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے۔