حضرت محمد ﷺکی سیرت مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں ہمارے ،

مذہبی، سماجی، اقتصادی اور روزمرہ کے دیگرمسائل کا حل مضمر ہے،سردار ایاز صادق

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺکی سیرت مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں ہمارے مذہبی، سماجی، اقتصادی اور روزمرہ کے دیگرمسائل کا حل مضمر ہے، نبی ﷺکی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے سے ہم ترقی و خوشحالی حاصل کرسکتے ہیں اور آبرومندانہ زندگی بسر کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار عیدمیلاد النبی ﷺکے بابرکت موقع پر جو اتوار کو منایا جارہاہے، قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا۔ سپیکر نے کہا کہ آج ہم اس عظیم ہستی کا یوم ولادت منارہے ہیں جس کی خاطر اس کائنات کو تخلیق کیا گیا، نبیﷺ کو رحمت العالمین کے لقب سے نوازا گیا، ان کا وجود پوری کائنات کیلئے باعث رحمت ہے۔

متعلقہ عنوان :