سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی شائستہ پرویز ملک،

کی والدہ اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی خوش دامن کی وفات پر تعزیت کا اظہار

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کی والدہ اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی خوش دامن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے مرحومہ کی وفات پر افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔