پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیغمبر آخرالزماں حضرت محمد مصطفیﷺ ،

کا یوم ولادت اتوار کو انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیغمبر آخرالزماں حضرت محمد مصطفیﷺ کا یوم ولادت اتوار کو انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا، ملک بھر میں ولادت نبیﷺ کا جشن منانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، گلی محلے، تجارتی مراکز، اہم عمارتوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے جبکہ چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں میلاد جلوس کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم دنیا میں 12 ربیع الاول کو یوم ولادت نبی ﷺکے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے اور پاکستان بھر میں اس دن کو انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جاتا ہے،۔

متعلقہ عنوان :