حضور کی آمد سے دنیا کا ہر کونہ نور سے منور ہو گیا،اہلسنت والجماعت

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) اہلسنت والجماعت کے رہنماوٴں نے کہاہے کہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کے لئے بہت ہی مقدس اور بابرکت مہینہ ہے آپ ﷺ اس مبارک مہینے میں اس دنیا میں تشریف لائے اور دنیا کا ہر کونہ آپ ﷺ کے نور سے منور ہو گیا ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے ضلعی معاون کنوینئر مولانا عبد الکبیر شاکر ،قاری عبد الوالی فاروقی ،مولانا محب اللہ قریشی نے یہاں جاری ہونے والے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ امت محمدی آپ ﷺ کی سنتوں پرعمل پیرا ہو تو خلافت راشدہ کے نظام کا نفاذ یقینی بنایا جا سکتا ہے لیکن آج مسلمانوں نے مشن رسالت ﷺ اپنالے تواس معاشرے میں تمام برائیاں اورخامیاں ختم ہوجائیں گی اورہمارامعاشرہ پرامن اورخلافت راشدہ کانقشہ پیش کریگا انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ رحمت العالمین بن کر اس دنیا میں تشریف لائے اور جہالت کے اندھیروں کو مٹا کر اسے نور ایمان سے منور کیا انہوں نے کہا کہ آج مسلمان اگر مشن رسالت ْﷺکو سمجھیں تو اس ملک کو جہالت کے اندھیروں سے نکالا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :