ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے امت مسلمہ ہمیشہ حساس رہی ہے، مولانا عثمان

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی مبلغ مولانا محمد عثمان نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے امت مسلمہ ہمیشہ حساس رہی ہے اور ناموس رسالت ایکٹ کا ہر حال میں تحفظ کیا گیاہے اور اس ضمن میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاجامع مسجد عمر ملتانی محلہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قادیانی ملک و ملت کے غدار ہیں جو نہ آئین پاکستان کو تسلیم کرتے اور نہ ہی1974ء میں قومی اسمبلی کے متفقہ فیصلے اور نہ ہی1984ء کے امتناع قادیانیت آرڈیننس کو تسلیم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس عظیم عقیدہ تحفظ ختم نبوت کیلئے 1953ء میں 10 ہزار سے زائد شمع رسالت کے پروانوں نے جانوں کا نظرانہ پیش کیاانہوں نے کہا کے عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کی اساس ہے اور امت میں اتحاد کی فضاقائم کرنے کیلئے مینارہ نور ہے انہوں نے کہا کہ گستاخ رسول کا ہر جگہ پر مقابلہ اور ان کا تعاقب کیا جائیگا ۔