تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کا رشتہ بحال ہوا ,وزیر داخلہ

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کا رشتہ بحال ہوا ہے اور دونوں ممالک کے مابین دہشتگردی کے معاملے پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سانحہ پشاور کے بعد پاکستان کے آرمی چیف نے افغانستان کا دورہ کرکے افغان حکومت کو سرحد پار دہشتگردی بارے ٹھوس ثبوت فراہم کئے اور انہی اطلاعات کی روشنی میں افغان حکومت نے کئی علاقوں میں کارروائیاں بھی کی ہیں کئی دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ کچھ کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہت گہرے ہوچکے ہیں اور بعض ایسے معاملات پر بھی اتفاق ہو چکا ہے جن کو افشاء کرنا قومی مفاد میں نہیں ہے

متعلقہ عنوان :