مخالفت برائے مخالفت کی بجائے آئینی مسودے کا جائزہ لیا جائیگا‘پاکستان بار ،سپریم کورٹ بارکے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ ،
موجودہ غیر معمولی حالات میں قومی قیادت نے مشترکہ لائحہ عمل دیا ہے ،فوجی عدالتوں کے قیام کو خصوصی حالات کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں ، ہمیشہ آمریت اور فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی ،آئین کے بنیادی ڈھانچے اور بنیادی انسانی حقوق کیخلاف اقدام ہوا تو مخالفت کی جائیگی
ہفتہ 3 جنوری 2015 22:33
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام کی مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے آئینی مسودہ سامنے آنے کے بعد دوبارہ مشترکہ اجلاس میں جائزہ لیا جائیگا ،وکلاء نے ہمیشہ آمریت اور فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی ہے اگر مسودے میں آئین کے بنیادی ڈھانچے اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف کوئی اقدام ہوا تو اسکی بھرپور مخالفت کی جائیگی ۔
فوجی عدالتوں کے قیام کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان بار کونسل اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین برہان معظم ملک ‘ سپریم کورٹ بار کے صدر فضل حق عباسی ‘ سیکرٹری سپریم کورٹ بار چوہدری محمد مقصود ‘نائب صدر سپریم کورٹ بار میاں نثار عباس‘ احسن بھون سمیت دیگر نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.