ہم ہر فورم پر اووسیز پاکستا نیو ں کے لئے آواز بلند کریں گے‘ میاں محمود الرشید ،

پاکستان کو اند رونی اور بیر ونی درپیش خطرات سمیت دیگر مسائل کی دلدل سے نکا لیں گے

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) پاکستا ن تحریک انصاف یورپ کے سنےئر رہنما میا ں طارق جاوید کی جا نب سے جنر ل سیکر ٹری تحریک انصاف یو تھ ونگ اٹلی چوہدری احمد ارشدکے اعز از میں ظہر انہ دیا گیا ،ظہر انہ میں اپو زیشن لیڈ ر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید ، بر یگیڈر(ر) اسلم گھمن ،بلا ل ایو ب گورائیہ، رانا اختر حسین سمیت دیگر رہنماوٴں نے شرکت کی۔

ہفتہ کے روز جم خانہ کلب میں میا ں طارق جا وید ظہرانہ کے شرکا ء سے گفتگو کرتے ہوئے بیر ون ممالک مقیم پاکستا نیو ں کے مسائل ،پارٹی کو منظم، مضبو ط اورفعال بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم پاکستان کی خاطر ہر قسم کی قربا نی دینے کو تیار ہیں اورہم دُنیا کے کسی بھی خطے میں رہیں مگر ہمارے دل پاکستان اورپاکستانیو ں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپو زیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میا ں محمود الرشید نے میا ں طارق جاوید کی کا وشوں کو سراہا اور گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی اصولی اور نظریا تی سیاست کی وجہ سے بیر ون ممالک میں مقیم پاکستانی بھی ہر سطح پر عمران خان کا سا تھ دے رہے ہیں اور دیارغیر میں رہ کر بھی پاکستا ن کی بہتری اور خوشحالی کیلئے جد وجہد میں پارٹی کا سا تھ دے رہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ ہم ہر فورم پر اووسیز پاکستا نیو ں کے لئے آواز بلند کریں گے ، انشاء اللہ ہم سب مل کرچےئر مین عمران خان کی قیاد ت میں علا مہ اقبال اور قا ئد اعظم کے خوابو ں کو پو را کریں گے اور پاکستان کو اند رونی اور بیر ونی درپیش خطرات سمیت دیگر مسائل کی دلدل سے نکا لیں گے ۔ چوہدری احمد ارشد نے کہا کہ اٹلی سمیت یورپ میں یو تھ کے نوجوان پوری طرح متحرک ہیں ، ہر قدم پر تحریک انصاف چےئر مین عمران خا ن کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں اور ہر اول دستہ کا کردار ادا کرینگے۔