ہم محسن انسانیتﷺ کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل کرکے دور جدیدکے چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹ سکتے ہیں،پرویزخٹک،
بات زبان پرلانااورجھوٹ ومنافقت سے گریزآپ ﷺکاامت کودیاگیااہم ترین درس ہے ،وزیراعلی خیبرپختونخوا کاعیدمیلاالنبی ﷺ کے موقع پر پیغام
ہفتہ 3 جنوری 2015 22:32
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاہے کہ ہم محسن انسانیت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل کرکے دور جدیدکے چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹا سکتے ہیں بات زبان پرلانااورجھوٹ ومنافقت سے گریزآپ ﷺکاامت کودیاگیااہم ترین درس ہے مگرافسوس کہ ہم سچ کی بجائے منافقت، حرص اورمصلحتوں کاشکارہوکرگمراہی کی دلدل میں پھنسے لگے ہیں جبکہ حکمرانوں کی جھوٹ، لالچ، مفادات اور محتاجی کی سیاست کی وجہ سے ہم تباہی کے کنارے پرپہنچ گئے اپنے نبیکی تعلیمات کے مطابق آزاد قومی خارجہ پالیسی بنا کہ ہی ہم دائمی غلامی اور تباہی کے خطرات سے بچ سکتے ہیں عیدمیلادالنبیکے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوااورپاکستان کے عوام کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ آپ ﷺ کاخطبہ حجتہ الوداع ایسامنشور ہے جو رہتی دنیاتک نہ صرف مسلمانوں بلکہ دنیابھرکے انسانوں کی رہنمائی کاسرچشمہ ہے یہ رحمت عالم ﷺکی تعلیمات کاکرشمہ تھاجس نے نہ صرف ایک صف میں کھڑاکرکے آقاوغلام کافرق مٹادیابلکہ سب کوبلاامتیازرنگ، نسب ومذہب پوری فلاح انسانیت کاپابند بنادیاجس کی بدولت دنیا بھرمیں لو گ متاثرہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے کہ محسن انسانیت کایہ انقلاب انسانی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے آنحضرت ﷺکی سنہری تعلیمات پوری انسانیت کیلئے ہیں آپ ﷺانسانیت کے نجات دہندہ اورحقیقی محسن ہیں وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمیں کامیابی ک کیلئے اپنی زندگیوں میں امانت ،دیانت ،خیرخواہی اوراسلامی بھائی چارے کوفروغ دینا ہو گاباہمی اتحاداورقومی یکجہتی موجودہ حالات کااولین تقاضاہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی فعال قیادت میں پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے تبدیلی کانعرہ بلندکیاہے اورآج ہماری صوبائی حکومت نظام کی تبدیلی کیلئے کامیابی سے قدم آگے بڑھارہی ہے اس جدوجہدعظیم میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کاتعاون ضروری ہے پر ویز خٹک نے کہا کہ ہم حق وانصاف اورامانت ودیانت کے پیغمبرانہ اوصاف اپناکراسلامی فلاحی معاشرے کاخواب شرمندہ تعبیربناسکتے ہیں اوریہی جشن میلادالنبیکاتقاضابھی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.