مہمند ایجنسی، صافی خانقاہ میں مار بل کان گرنے سے 12 مزدور دب گئے، 4 کی لاشیں نکال لی گئیں

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:31

مہمند ایجنسی، صافی خانقاہ میں مار بل کان گرنے سے 12 مزدور دب گئے، 4 کی ..

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی خا نقاہ ماربل پہا ڑی میں ماربل کان گرنے سے بارہ مزدور دب گئے 4مزدور ں کی لاشیں نکالی گئی ہیں ۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور عوام کی مزید مزدوروں کی لاشیں نکالنے کی کوششیں جاری۔ مشنری نہ ہو نے کی وجہ سے دب جا نے والے مز دوروں کو نکا لنے میں شدید مشکلات ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی خانقاہ ما ربل پہا ڑی میں مزدور کام کر رہے تھے کہ اچا نک ما ربل کا ن گر گیا اور دو ٹرک ڈرائیوروں سمیت 12 افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے چارمز دوروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں ۔

جان بحق ہونے والوں میں و خید گل والد اول دین،شاکر والد صدام،صدیق والد نور ذادہ اور محمد ولی والد عمر دین شا مل ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ با قی افراد کو ملبے سے نکا لنے کے لیے پولیٹیکل انتظامیہ اور مقا می لوگوں کی کا ر وائی جا ری ہیں ۔ذارئع نے کا ن کے اندر بارہ اد میوں کے ہو نے کی تصدیق کی ہیں جبکہ بعض ذرائع کا ن کے اندر دب جا نے والے مزدوروں اور ٹرک ڈرایئور کنڈ یکٹرز سمیت تعداد 17 بتائی ہیں۔

ملبے میں دو ٹرک بھی دب گئے ہیں ۔ جبکہ محتلف ذرائع کے مطابق اب تک دس افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ا خری اطلاع انے تک چا ر افراد کی لاشیں نکا لی گئی ہیں۔جبکہ بعض ذرائع کان میں دبنے والے افراد کی تعداد اٹھائیس تک بتاتی ہیں۔دوسری طرف مشنری نہ ہو نے کی وجہ سے لوگوں کو ملبہ ہٹانے میں شدید مشکلات کا سا منا ہیں۔