پی ایس او نے پاور پلانٹس کی جانب سے عدم ادائیگی کے باعث ایندھن کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دیدی ،

پاور سیکٹر سے 198ارب روپے وصول کر نے ہیں، مالی مشکلات کے باعث بینکوں کو ادا ئیگی نہیں ہو رہیں ‘و زارت پیٹرولیم کو خط

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:21

پی ایس او نے پاور پلانٹس کی جانب سے عدم ادائیگی کے باعث ایندھن کی فراہمی ..

کراچی /لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) پاکستان اسٹیٹ آئل نے پاور پلانٹس کی جانب سے عدم ادائیگی کے باعث ایندھن کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دیدی ۔

(جاری ہے)

پی ایس او کی جانب سے وزارت پیڑولیم و قدرتی وسائل کو لکھے گئے خط میں باور کرا دیا ہے کہ اگر فوری طور پرواجب الادا ادائیگیاں نہیں کی گئیں تو پی ایس او کی جانب سے بجلی گھروں کو ایندھن کی فراہمی بند کر دی جائے گی ۔پی ایس او کو پاور سیکٹر سے 198ارب روپے وصول کر نے ہیں۔ مالی مشکلات کے باعث پی ایس او بینکوں کو ادا ئیگی سے قاصر ہے جس کے باعث پی ایس او پر 25کروڑ روپے کے جرمانے بھی عائد کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس او مختلف اداروں کی جانب سے وصولیاں نہ ہونے کے باعث شدید مالی بحران کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :