بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (کل )بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں‘ وفاقی حکومت کی ہدایت

ہفتہ 3 جنوری 2015 21:58

بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (کل )بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں‘ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) وفاقی حکو مت کی ہدایت پر عید میلاد النبی کی مناسبت سے ہفتہ کی شام سے لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی جبکہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو آج 12ربیع الاول عید میلاد النبی کے موقع پر بھی ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کے نام جاری حکم نامے میں کہا ہے کہ عید میلاد النبی کے موقع پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔کسی بھی تکنیکی خرابی کی فوری درستگی کے لئے ایمر جنسی سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :