فلسطینی کسانوں کے زیتون باغات کو یہودیوں کی طرف سے تباہ کرنے تحقیقات کیلئے پہنچنے والی امریکی سفارت کاروں کی ٹیم پر یہودی آبادکاروں کا پتھراؤ
ہفتہ 3 جنوری 2015 21:51
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) امریکی سفارت کاروں کی ایک ٹیم پر یہودی آبادکاروں نے پتھراو کیا ہے،سفارتکاروں کی یہ ٹیم مغربی کنارے میں فلسطینی کسانوں کے زیتوں کے باغات کو یہودیوں کی طرف سے تباہ کیے جانے کی شکایات کی تحقیقات کے لیے پہنچی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہودی بستیوں کے مکینوں نے امریکی قونصلر کی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر پتھر پھینکے۔
یہ واقعہ غیر قانونی طور پر قائم ایک یہودی بستی اڈائی ایڈ میں پیش آیا۔ یہودی بستی فلسطینی گاوں تورموس آیا کے نزدیک ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق اس پتھراو سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور سفارتی کارروان اس واقعے کے بعد بھی اپنے راستے پر گامزن رہا۔(جاری ہے)
پولیس ترجمان کے مطابق سفارت کار بظاہر ایک مشن پر تھے، لیکن اس مشن کے لیے سفارتکاروں نے اسرائیلی سکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطہ نہیں کیا تھا۔
یہ سفارت کار فلسطینی کسانوں کی طرف سے ان شکایات کی تحقیقات کے لیے آئے تھے، ان کسانوں کے زیتون کے کھیتوں کو یہودیوں نے تباہ کر دیا تھا۔ مبینہ طور پر یہودیوں نے زیتون کے پانچ ہزار پودے اکھاڑ دیے تھے۔امریکی سفارتکاروں کے ساتھ یہودی آباد کاروں کی طرف سے کیے جانے والے پتھراو پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے پچھلے ماہ اسی علاقے میں فلسطینی وزیر زیاد ابو عین کو اسرائیلی فورسز نے شہید کردیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.