ملک بھر کی سبز منڈیوں میں” سی سی ٹی وی کیمرے“ لگانے کا حکم

ہفتہ 3 جنوری 2015 21:50

ملک بھر کی سبز منڈیوں میں” سی سی ٹی وی کیمرے“ لگانے کا حکم

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء)حکومت پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے تما م ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو حکم دیا ہے کہ صوبہ کی تمام سبزی منڈیوں میں فوری طورپر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے موصول ہونیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیمیں راولپنڈی طرز پر ملک میں حملہ کرنے کے پروگرام بنارہی ہیں۔جس کے بعد منڈیوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کیساتھ ساتھ دیگر آلات بھی نصب کئے جانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔