محکمہ تعلیم میں 17 گریڈ کے ”عارضی ملازمین“ کو مستقل کرنے کا فیصلہ،

لاہور سمیت تمام اضلاع سے فوری طور پر مذکورہ گریڈ کے عارضی ملازمین کی فہرستیں طلب کرلی ہیں،ذرائع

ہفتہ 3 جنوری 2015 21:49

محکمہ تعلیم میں 17 گریڈ کے ”عارضی ملازمین“ کو مستقل کرنے کا فیصلہ،

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) پنجاب سروس کمیشن کے تحت محکمہ تعلیم میں 17 گریڈ کے عارضی بھرتی ہونیوالے ملازمین کو حکومت پنجاب نے مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جن عارضی ملازمین کیخلاف محکمانہ انکوائریاں ہیں ان کو مستقل نہیں کیا جائیگا باقی تمام ملازمین کو میرٹ کی بنیاد پر مستقل کیا جائیگا اس ضمن میں حکومت پنجاب نے لاہور سمیت تمام اضلاع سے فوری طور پر گریڈ 17 میں کام کرنیوالے عارضی ملازمین کی فہرستیں طلب کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :