اسلام آبادکے بڑے ہسپتالوں پمز اور پولی کلینک میں آگ بجھانے والے گیس سلنڈرز موجود ہی نہیں، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

ہفتہ 3 جنوری 2015 18:25

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء ) وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتالوں پمز اور پولی کلینک میں ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے والے گیس سلنڈرز موجود ہی نہیں جبکہ وفاقی حکومت کروڑوں روپے ہنگامی صورتحال اور مینٹیننس (مرمت )کے لئے بجٹ میں مختص کرتی ہے اس کے باوجود دونوں ہسپتالوں کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پمز اور پولی کلینک میں وارڈز ، لیبارٹریز ، سٹور روم سمیت کسی بھی جگہ پر ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کے لیے کسی بھی قسم کی حفاظتی انتظامات موجود نہیں ہیں اور نہ ہی آگ بجھانے والے سلنڈرز موجود ہیں کسی بھی وقت غیر ہنگامی صورتحال کی وجہ سے کافی نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ دونوں ہسپتالوں کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے دونوں ہسپتالوں کو ہر سال کروڑوں روپے بجٹ مختص کئے جاتے ہیں جس کے باوجود انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی انتظامات نہیں کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :