ملتان پولیس نے ڈپٹی سیکرٹر ی قومی اسمبلی ملک معظم کارلو کے اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار کرلیا،ساتھی دبئی فرار

ہفتہ 3 جنوری 2015 18:23

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) ملتان پولیس نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری ملک معظم کارلو کے اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث انتہائی خطرناک ملزم جاوید سندیلہ کو گرفتار کرلیاہے جبکہ اس کا ایک ساتھی شعیب سندیلہ دبئی فرار ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم جاوید سندیلہ نے اپنے ساتھی شعیب سندیلہ اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغواء کیا تھا۔

(جاری ہے)

چند ماہ قبل قومی اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری ملک معظم کارلو کو گزشتہ سال اس وقت اغواء کرلیا تھا جب وہ اسلام آباد سے چھٹیاں گزارنے اپنے گاؤں نواب پور ملتان آئے تھے اور اپنے رقبے پر گئے تھے۔ جہاں ان ملزمان نے ملک معظم کارلو کو گن پوائنٹ پراغواء کرلیا تھا اور پھر بعد ازاں کئی کروڑوں روپے تاوان لے کر رہا کیا تھا چونکہ یہ مقدمہ زیر تفتیش تھا جس کی تحقیقات قائم مقام ایس پی سی آئی اے خالد رؤف اور ان کی ٹیم کررہی تھی جنہوں نے چند روز قبل ملزم جاوید سندیلہ کو حساس اداروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ہے اور اس سے تحقیقات جاری ہیں۔ مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔