سرگودھا ، نواحی علاقہ جھاوریاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے پالتو کبوتر کی 55 کلو میٹر کی رفتار سے برق رفتار اڑان، شاندار مہارت کا مثالی مظاہرہ

ہفتہ 3 جنوری 2015 18:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) نواحی علاقہ جھاوریاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے پالتو کبوتر کی 55 کلو میٹر کی رفتار سے برق رفتار اڑان اور شاندار مہارت کا مثالی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا فیصل آباد روڈ پر منعقد ہونے والے اس تفریحی اور دلچسپ کھیل کو دیکھنے والے حیران رہ گئے‘ کبوتر باز مظہر اعوان کا یہ پالتو کبوتر اپنے مالک کے موٹر سائیکل کے ساتھ بے پناہ ٹریفک کے باوجود محو پرواز رہا‘ جوں جوں موٹر سائیکل کی رفتار بڑھتی گئی کبوتر کی رفتار بھی تیز تر ہوتی چلی گئی‘ کئی مرتبہ کبوتر باز مظہر اعوان نے اپنے موٹرسائیکل کی سپیڈ کم کی اس کا کبوتر بھی اپنی رفتار دھیمی کر کے اپنے مالک کے سر پر پرواز کرتا رہا‘ اس موقع پر جب اس کے مالک نے اپنا موٹر سائیکل روکا تو یہ پالتو کبوتر اپنے مالک کے شانے پر آن بیٹھا‘ ملک مظہر اعوان نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا یہ کبوتر چیتا قاصد نسل سے تعلق رکھتا ہے اور پچھلے پانچ ماہ سے وہ اس کو مسلسل اپنے ساتھ اڑنے کی مشق کرتا رہا ہے‘ چیتا قاصد نامی اس کبوتر میں یہ منفرد خوبی بھی دیکھی گئی کہ وہ سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں بار بار اڑانے کے باوجود اپنے مالک کے سر پر ہی اڑتا رہا‘ جونہی اس کے مالک نے اسے اشارہ کیا کبوتر اس کے ہاتھ‘ منہ اور رخساروں کو اپنے نرم نرم پروں اور سر کا بوسہ لیتا رہا۔