کراچی: عباسی شہید اسپتال میں آگ لگ گئی

ہفتہ 3 جنوری 2015 16:50

کراچی: عباسی شہید اسپتال میں آگ لگ گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) کراچی میں آگ لگنے کا ایک اور واقع سامنے آیا ہے ۔ کراچی میں موجود عباسی شہید اسپتال کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی، آگ نے منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور مریضوں کو اسپتال کی منزل سے با حفاظت نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ تاہم ابھی تک آگ لگنے کی کوئی بھی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :