نومولو بچوں کی شرح اموات میں کمی کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے‘بشیر مہدی ،

قبل از پیدائش ، نمونیہ ،انفیکشن اور سانس کی تکالیف بچوں کی اموات کا بڑا سبب ہے‘ چیئرمین محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس

ہفتہ 3 جنوری 2015 15:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء ) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ نومولو بچوں کی شرح اموات میں کمی کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ، قبل از پیدائش ، نمونیہ ،انفیکشن اور سانس کی تکالیف بچوں کی اموات کا بڑا سبب ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نومولود بچوں کی شرح اموات کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا فیصلہ وقت کی ضرورت ہے اور نرسری میں انتہائی ماہر اور پیشہ ور صلاحیتوں کے حامل ڈاکٹرز اور عملہ تعینات کرنے سے بچوں کی زندگیاں محفوظ ہوں گی۔

بشیر مہدی نے کہاکہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ نومولود بچوں کی شرح اموات میں اضافہ زچگی کے روائتی اور فرسودہ طریقے اپنانے کے باعث ہوتا ہے اس حوالے سے خواتین میں شعور اجا گرکرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :