وزیراعظم کی جا نب سے قائم شکایت سیل میں 14 ہزار 500 سے زائد شکایات زیر التواء،

ایک سال کے دوران کل ایک لاکھ 53 ہزار 832 شکایات موصول ہوئیں ، ایک لاکھ 39 ہزار 273 کو نمٹادیا گیا جبکہ 14 ہزار 559 شکایات پر کارروائی نہ ہونے کے باعث التواء میں پڑی ہیں، ذرائع

جمعہ 2 جنوری 2015 23:41

وزیراعظم کی جا نب سے قائم شکایت سیل میں 14 ہزار 500 سے زائد شکایات زیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ اور عام شہریوں کو سرکاری اداروں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے شکایات کے ازالے کیلئے قائم کئے گئے شکایت سیل میں 14 ہزار 500 سے زائد شکایات زیر التواء ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ موجودہ حکومت کے گذشتہ ایک سال کے دوران وزیراعظم پبلک افیئر اینڈ گری ویلسز (پی اے اینڈ جی ڈبلیو) میں کل ایک لاکھ 53 ہزار 832 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے ایک لاکھ 39 ہزار 273 کو نمٹادیا گیا جبکہ 14 ہزار 559 شکایات پر کارروائی نہ ہونے کے باعث یہ التواء میں پڑی ہیں۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق زیر التواء شکایات کی بنیادی وجہ حکومت مخالف دھرنوں اور دیگر حکومتی مصروفیات ہیں جن کے باعث ان شکایات کو نہیں نمٹایا جاسکا۔ ذرائع کے مطابق ان شکایات میں مختلف اداروں میں ہونے والی بے ضابطگیوں‘ جعلی بھرتیوں سمیت دیگر اہم امور سے متعلقہ شکایات شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ بعض وفاقی وزراء کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے سے متعلق شکایات درج کرائی گئی ہیں جن پر حکومت کی طرف سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔۔

متعلقہ عنوان :