کوئٹہ،ایف بی آر نے افسران و ملازمین سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں

جمعہ 2 جنوری 2015 23:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) ایف بی آر نے افسران و ملازمین سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2013-14ء میں گوشوارے جمع نہ کرانے والے افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی کر فیصلہ کر لیا اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ ماڈل کسٹم کلکٹریٹ اینڈریونیو ‘ ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے تمام افسران و ملازمین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ 15 جنوری تک اپنے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات بورڈ حکام کو ارسال کریں جبکہ تفصیلات جمع نہ کرانے والے ملازمین کا سو فیصد پرفارمنس الاؤنس جو بنیادی تنخواہوں کے مساوی ہے بند کردیاجائے گا۔