پرویز مشرف کو محلاتی سازشوں کے ذریعے انتخابی سیاست میں لایا گیاتو انکا کوئی رول نہیں ہو گا،لیاقت بلوچ،

عدالتوں کی جانب سے جن ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی حکومت نے ابھی تک اس طرف کوئی پیش رفت نہیں کی، سانحہ پشاور کے بعد بننے والے یکجہتی کے ماحول سے حکومت کو ”چوڑا“ نہیں ہو جانا چاہیے ،مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی

جمعہ 2 جنوری 2015 23:36

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف حکومت کے ساتھ تو تعاون کر سکتے ہیں لیکن اگر انہیں محلاتی سازشوں کے ذریعے انتخابی سیاست میں لایا گیاتو انکا کوئی رول نہیں ہو گا۔ عدالتوں کی جانب سے جن ملزمان کو سزا موت سنائی گئی حکومت نے ابھی تک اس طرف کوئی پیش رفت نہیں کی۔

سانحہ پشاور کے بعد بننے والے یکجہتی کے ماحول سے حکومت کو ”چوڑا“ نہیں ہو جانا چاہیے بلکہ آگے بڑھ کر خود حکومت دوسرے سیاسی بحران بھی حل کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ٹی روڈ اوکاڑہ پر مرکز الفردوس میں جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ کے اجتماع ارکان میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب داکٹر سید وسیم اختر ایم پی اے اور ضلعی امیر داکٹر لیا قت علی کوثر بھی موجود تھے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ آصف زردار ی کراچی میں بیٹھے ہیں سندھ میں انکی حکومت بھی ہے انہوں نے موثر معلومات کی بنیاد پر ہی مشرف کی کراچی میں سرگرمیوں کا نوٹس لیا ہو گا۔کرچی تو طویل عرصی سے سازشوں کا گڑھ بنا ہوا ہے اب یہ شہر کسی اور سازش کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اصل کم تو یہ ہے کہ کراچی کی عوام کو گن پوائنٹ پر لئے جانے والے ٹھپہ مینڈیٹ سے نجات دلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت ابھی تک اصول طے کرنے سے آگے نہیں نکل سکی۔حکومت نے تو ابھی تک ان افراد کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کی جنکو عدالتیں موت کی سزا سنا چکی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا تو ہ سیاسی جماعت کا حق ہے اب پی ٹی آئی احتجاج کی کیا شکل بناتی ہے یہ الگ ایشو ہے لیکن سانحہ پشاور کے بعد قومی قیادت اکھٹی ہوئی اس سے حکومت نے کیا ریلیف لیا اصل سوال تو یہ ہے۔بے گناہ بچوں کے خون کی وجہ سے جو یکجہتی قائم ہوئی ہے حکومت کو اس حوالے سے” چوڑا “ نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہر قسم کے سیاسی بحران کو خود آگے بڑھ کر حل کرنا چاہیے۔