میلادمصطفےٰ ﷺ کے اجتماعات میں تمام سنّی جماعتوں کی شرکت قابل تحسین ہے، شاہ تراب الحق،

ترقی اور کامرانی کے لئے علم دین کے راستے کو اپنایاجائے توبہترنتائج نکل سکتے ہیں، جے یوپی رہنماشبیر ابوطالب سے گفتگو

جمعہ 2 جنوری 2015 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 جنوری۔2015ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ سیدشاہ تراب الحق قادری نے کہاہے کہ میلادمصطفےٰ ﷺ کے اجتماعات میں تمام سنّی جماعتوں کی شرکت قابل تحسین ہے، یہ بات انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیر ابوطالب سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہاکہ فی زمانہ ترقی اور کامرانی کے لئے علم دین کے راستے کو اپنایاجائے تو بہتر نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

خواتین ومرد علم دین حاصل کریں تو معاشرے میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے اور موجودہ دورمیں اس کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سنّی جماعتوں کے مشترکہ پروگرامات پر خوشی محسوس کررہاہوں اور پوری اہلسنّت کے لئے دعاگوہوں۔ شبیر ابوطالب نے علامہ سید شاہ تراب الحق سے گفتگوکرتے ہوئے اہلسنّت کے عمومی معاملات پر روشنی ڈالی اور درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے پر بات چیت کی۔