امریکا میں کیڑے کی طرز کا ڈرون بنانے کی تیاریاں شروع

جمعہ 2 جنوری 2015 23:24

امریکا میں کیڑے کی طرز کا ڈرون بنانے کی تیاریاں شروع

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 جنوری۔2015ء) ایک رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کیڑے کی طرز کے ہلکے ڈرون طیارے تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔پینٹاگون تیز رفتاری سے پرواز کی صلاحیت کے حامل کیڑے کی طرز کے ڈرون تیار کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون میں دفاعی ایڈوانس ریسرچ پراجیکٹس کا ادارہ جدید ڈرون کی تیاری کیلئے کیڑوں اور پرندوں کا مطالعہ کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ادارے کا کہنا ہے کہ حکومتی گروپ اب ایسے ڈرون کا خواہاں ہے جو ہر طرح کے مشکل حالات میں بھی اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکیں۔ رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کیڑے کے طرز کے ڈرون طیاروں کی تیاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ دشمن کا کوئی بھی حملہ ان طیاروں کو مار نہ سکے۔

متعلقہ عنوان :