ریکوری اہداف،پنجاب حکومت ” بڑے بجلی نادہندگان“ سے سخت پریشان، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف وزیر مملکت عابد شیر علی کی معاونت سے ایک اہم لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے”شکنجہ“ تیار کر لیا،ذرائع

جمعہ 2 جنوری 2015 23:20

ریکوری اہداف،پنجاب حکومت ” بڑے بجلی نادہندگان“ سے سخت پریشان، وفاقی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء ) بجلی چوری اور نادہندگان میں صوبائی حکومتیں اور بڑے ادارے شامل ہیں، حکومت پنجاب جب بھی بڑے نادہندگان کے خلاف کوئی ایکشن پلان ترتیب دیتی ہے لاگو ہونے سے پہلے ہی”بڑے بجلی نادہندگان“ اوپر سے فون کروا دیتے ہیں۔ جس سے بجلی چوروں کیخلاف سخت اقدامات نہیں ہو پاتے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی چوری کی 65سالہ عادت ختم کرنے کے لئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کو پاکستان مسلم لیگ ن نے ریکوری کے حوالے سے خصوصی ہدایات کی تھیں جس پر اہم پیش رفت ہوئی تاہم ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی معاونت سے ایک اہم لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں جس میں بجلی چوروں کیخلاف سخت اقدامات کا اعلان جلد کیاکا جائے گا۔

حکومت بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی پوزیشن میں توآ چکی ہے، تاہم بجلی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کر کے ”انرجی سکیورٹی “یقینی بنانے، اورسال 2014 میں سورج اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کا آغاز نہ ہونے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں”سیاسی دقت“ ہے۔