سیرت نبوی سے رہنمائی حاصل نہ کرنے سے مسلمان انتشار کا شکار ہیں،انجینئر نوید قمر،

آپﷺ کی تعلیمات تا قیامت ہر شخص کیلئے مشعل راہ ہیں، رہنما جماعة الدعوة

جمعہ 2 جنوری 2015 23:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنماانجینئرنوید قمرنے کہا ہے کہ سیرت نبوی ﷺسے رہنمائی حاصل نہ کرنے کی وجہ سے مسلمان انتشار کا شکار ہوئے ہیں۔ آپﷺ کی تعلیمات تا قیامت ہر شخص کے لیے مشعل راہ ہیں۔ دنیامیں امن، اسلام کے سنہری اصولوں کو اختیار کرنے سے ہی آسکتا ہے۔ موجودہ دور میں سیاسی، معاشی و معاشرتی نظاموں کے لیے مغرب کی بجائے سیرت نبویﷺ سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

رسولﷺکی سیرت اور تعلیمات پرہی ہم سب مجتمع ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد مقدس ، گلستان کالونیمیں خطبہ جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئرنوید قمرنے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں منظم منصوبے کے تحت تعلیمات نبوی کو مسخ کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

دنیائے کفر اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہے۔ ملک میں انتشار کے خاتمے کے لیے تعلیمات نبویﷺ کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

ریاست مدینہ میں رسول اللہﷺ کے رائج کردہ نظام کو اپنانے سے ہی تبدیلی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاد فی سبیل اللہ کے مفہوم کو غلط انداز سے پیش کرکے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے۔ مسلمان چار براعظموں پر شاندار حکمرانی کر چکے ہیں، اب بھی سیرت نبویﷺ پر عمل پیرا ہوکر اپنے کھوئے ہوئے مقام کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر ہزاروں مردوخواتین نے انجینئرنوید قمرکی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔

انجینئرنوید قمر نے اپنے خطاب میں کہاکہ سیرت النبیﷺ کا ہر پہلو ہر دور میں قابلِ عمل رہا ہے۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، تمام انبیاء نے کفر و شرک کے خاتمے اور توحید الٰہی کے پرچار کے لیے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں نے جب سیرت رسول سے رہنمائی لینا ترک کر دی تو مسلم معاشروں میں قتل و غارت گری اور فتنہ و فساد کے لیے راہیں ہموار ہوئیں۔

فتنہ تکفیر اور ذلالت و گمراہی کے خاتمے کے لیے قرآن و سنت کی تعلیمات پر تمسک اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام اور حکمران اگر رسول اللہﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو دہشت گردی اور ظلم و تشدد کا خاتمہ ہو گا۔ مسلمان پہلے بھی دنیا میں امن چاہتے تھے اب بھی ان کی جدوجہد کا مقصد دنیا سے ظلم کا خاتمہ کرکے امن و انصاف کی فضا قائم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :