رسول اکرم ﷺ کی ولادت مبارکہ نے دنیا سے ظلم جہالت اور گمراہی کے اندھیرے کو مٹا دیا ہے،محمد زاہد حبیب قادری

جمعہ 2 جنوری 2015 23:18

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) سنی تحریک کے صوبائی رہنما محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ رسول اکرم ﷺ کی ولادت مبارکہ نے دنیا سے ظلم جہالت اور گمراہی کے اندھیرے کو مٹا دیا ہے۔روز محشر نبی رحمت کی محبت سے ہی نجات ممکن ہوگی۔آج وقت ہے کہ ملک و قوم کو اتحاد ،یکجہتی ،رواداری اور اخوت کے زریع ترقی اور اصل منزل کیطرف لئے جایاجائے۔

علماء و مشائخ میلاد جلوسوں اور محافل پر قوم کومحبت اسلام اور وطنیت کا درس دیں ۔فرقہ ورانہ ،اشتعال انگیزی،تنگ نظر ی اور گروہ بندی کو اب خیر آباد کہنے کا وقت آ چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جشن عید میلاد النبی ﷺ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عید میلاد ریلی مر کز اہلسنت درگاہ خطیب الاسلام جا مع مسجد الفاروق تا ونکے روڑ نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام ڈویژنل صدر صاحبزادہ پیر سید عثمان حیدر شاہ نقوی،صاحبزادہ سید علی ذوالقرنین ،سید برہان حیدر نقوی ،سید فاروق حیدرشاہ،علامہ محمدیعقوب بھیروی،مولانا شاہد چشتی ،مولانامقصود احمد ابدالوی،مولانا سید ناظم عباس شاہ ،مولاناحبیب اللہ رضوی ،مولانا اخلاق احمد رضوی ،مولانا ہدایت اللہ شاکر ،غلا م مرتضیٰ جماعتی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مل میں کسی بھی طر ح کی سیاسی اور مذہبی فرقہ واریت کو پروان چڑھنے نہیں دیں گے۔

اتحاد امت سے تمام ملک دشمن سازشوں کو دفن کرنا ہو گا ۔جبکہ محمد زاہد حبیب قادری نے کہاکہ بھارت کی پا کستان کے ساتھ ازلی دشمنی اور کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چا ہئے۔کنٹرول لائن پر عالمی قوانین کی توہین کی جا رہی ہے۔رینجرز جوانوں کی شہادت بھارتی جنگی جنون واضع دلیل ہے ۔وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور حکومت وقت کی مجرمانہ غفلت بھارت کومزی بڑھاوا دے رہی ہے۔

شرکاء ریلی نے پا ک افواج کے حق میں نعرے لگائے ۔ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی اور شہداء پشاور کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔شرکاء ریلی میں سید عثمان حیدر شاہ نقوی نے قرار داد پاس کروائی کہ وفاقی حکومت 10فیصد دہشت گردی کو فروغ دینے والے مدارس کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔ضرب عضب آپریشن کو ملک بھر پھیلانے کیلئے بھی قرار داد پیش کی گئی۔ریلی میں افغان مہاجرین کو فی الفور پا کستان سے بے دخل کرنے کیلئے بھی قرار داد پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :