سعودی عرب، نئے سال کے مو قع پر منشیات سمگلنگ کے الزام میں دو افراد کو سزائے موت

جمعہ 2 جنوری 2015 23:05

سعودی عرب، نئے سال کے مو قع پر منشیات سمگلنگ کے الزام میں دو افراد کو ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں سزا یافتہ دو سعودی انتہائی قدامت پسند والے اسلامی ملک میں 2015 ء میں سزائے موت دیئے جانیوالے پہلے افراد بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مالک بن سید السرایا کا سر حشیش کی سمگلنگ کے الزام میں دوبارہ سنائی جانیوالی سزاء کے بعد مشرقی صوبہ کے الحاسا علاقے میں جمعرات کو تلوار سے قلم کردیا گیا جبکہ حسین الدوساری کا انسداد سمگلنگ کی گشت پر مامور ایک پولیس اہلکار کو ، جس نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی ، گولی مارکر ہلاک کرنے پر ریاض کے علاقے میں سرقلم کردیا گیا ۔

سعودی عرب نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے گروپوں کی طرف سے بار بار کی اپیلوں کے باوجود سزائے موت کی سزاء کے استعمال میں اضافہ کردیا ہے ، گزشتہ سال کے اعداد وشمار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ،2013ء میں 78افراد کو سزائے موت دی گئی ۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں 87افراد کے سرقلم کئے گئے ۔آبروریزی ، قتل ، ارتداد اور مسلح ڈکیتی کے علاوہ منشیات کی سمگلنگ اسلامی شریعت کے سعودی عرب کے سخت ترین نفاذ کے تحت قابل سزائے موت جرم ہیں۔

متعلقہ عنوان :