سعودی حکومت کی طرف سے فیصل مسجد اوراس سے متصل اسلامی یونیورسٹی کے یونٹس کی تزیئن و آرائش کے لیے 1 ملین ڈالر کی گرانٹ مہیا

جمعہ 2 جنوری 2015 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء ) سعودی حکومت کی طرف سے فیصل مسجد اوراس سے متصل اسلامی یونیورسٹی کے یونٹس کی تزیئن و آرائش کے لیے 1 ملین ڈالر کی گرانٹ مہیاکی ہے، اس گرانٹ کی افتتاحی تقریب بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے فیصل مسجد کمپس کے علامہ اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں دسخط کیے گیے۔

فیصل مسجد کی تزئین و آرائش کا کام خادم لحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کے خصوصی تعاون اور پاکستان میں سعودی سفارتخانے کی کاوش اور سرپرستی میں شروع ہو رہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر جاسم الخالدی، ڈائریکٹر جنرل کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نجیب الرحمٰن، ڈائریکٹر جنرل ہائر ایجوکیشن کمیشن اویس احمد، مولانا سعید احمد یوسف، ریکٹر اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی،، صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدراویش، سابق صدر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر انوار احمد صدیقی سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاسم الخالدی نے کہا کہ فیصل مسجد پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی امین ہے ، جو وقت کے ساتھ زیادہ مضبوط اور خوبصورت ہوتے جایئں گے۔ انہوں نے اسلامی یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ملک و ملت کی صیح معنوں میں خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اسلا م کی خدمت ، امت مسلمہ کی بھلائی اور فلاح کے منصونوں کے لیے ہر ممکن تعاون و خدمت میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر معصوم نے کہا کہ فیصل مسجد مملکت سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے بے مثال تحفہ ہے۔ ریکٹر جامعہ کامزید کہنا تھا کہ فیصل مسجد پاکستان کی پہچان ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز ہے۔ ڈاکٹر معصوم نے خاص طور پر پاکستانی عوام اور اسلامی یونیورسٹی کی طرف سے خادم لحرمین الشرفین کا شکریہ ادا کیا ۔

ڈاکٹر معصوم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ قائم ہے اورفیصل مسجد پاکستان اورسعودی عرب کا گہرے اور برادرانہ تعلقات کی روشن مثال ہے۔ ڈاکٹر احمد یوسف الدراویش نے اپنے خطاب میں کہا کہ مساجد کی اسلامی معاشرے میں کلیدی اہمیت ہے اور ان کو بہترین قرار دیا ہے۔ انہوں نے سعودی فرمانراو شاہ عبداللہ بن عبد لعزیز کی جانب سے مرمت اور تزئین آرائش پر اسلامی یونیورسٹی کاشکریہ ادا کیا۔

کہ ڈاکٹر الدراویش نے کہا کہ فیصل مسجد اپنے ڈیزائن محل و قوع کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے ، اور یہ پاکستان سعودی عرب کے بردارانہ تعلقات کی عظیم مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی فیصل مسجد میں درس تدریس کی سرگرمیاں ترتیب دیتی ہے ،اور جامعہ کی دعوة اکیڈمی مسجد میں آئمہ کی تقرری ، رمضان المبارک میں اعتکاف کا اہتمام کرتی ہے۔تقریب کے آخر میں معزز مہمانون کو جامعہ کی یادگاری شیلدز بھی دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :