سال نو کو سیر ت النبی ﷺ کی روشنی میں امن ،خوشحالی اورعوام آدمی کے ترقی کا سال بنائیں گے، جماعت اسلامی کوئٹہ ،

30،31جنوری کو دوروزہ تربیتی اجتماع اور یکم فروری کو سبی میں ”سیاسی وقبائلی جرگہ “کا انعقادکیا جائیگا ، صوبائی عہدیداران کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ

جمعہ 2 جنوری 2015 22:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) سال نو کو سیر ت النبی ﷺ کی روشنی میں امن ،خوشحالی اورعوام آدمی کے ترقی کا سال بنائیں گے 30،31جنوری کو دوروزہ تربیتی اجتماع اور یکم فروری کو سبی میں ”سیاسی وقبائلی جرگہ “کا انعقادکیا جائیگا اس بات کافیصلہ جماعت اسلامی کے صوبائی عہدیداران کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہ صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں کیاگیا جوامیر صوبہ عبدالمتین اخوند زادہ کی زیر صدارت منعقد ہوااجلاس میں صوبائی نائب امراء ڈاکٹر محمد ابراہیم ،حافظ محمد اسماعیل مینگل ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد عارف دمڑ،سیاسی کمیٹی کے صدر زاہدا ختر بلوچ،امیر صوبہ کے معاون خصوصی حاجی عبدالقیوم کاکڑ،حافظ مولانا بخش لانگو،عبدالرحیم ناصر ،شعبہ ادب کے ڈائریکٹر منیراحمد کاکڑ،سلطان محمد کاکڑ ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی سیاسی امورپر تفصیلی غوروبحث کے بعد صوبائی مجلس شوریٰ منعقدہ 18،19 دسمبر 2014ء کے اجلاس میں طئے شدہ سبی کے تاریخی شہر 30،31جنوری کو دوروزہ تربیتی اجتماع کے انعقاد اور یکم فروری بروزاتوارصوبے کے سنگین حالات اور سیاسی مشکلات ،آئینی حقوق ،مثبت طرزحکمرانی کو متعارف کرنے اور گوادر سے لورالائی اور حب سے سبی تک عوام کے مشکلات ومسائل پر توانا آوازبلند کرنے کیلئے ”سیاسی وقبائلی جرگے“منعقد کرنے کے سلسلے میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل بشیر احمدماندائی کی قیادت میں قائم کمیٹی کی رپورٹ کی توثیق کرتے ہوئے منظوری دی گئی اور تین روزہ تقریبات کیلئے پروگرام کمیٹی ،انتظامی کمیٹی،رابطہ کمیٹی ،مالیاتی کمیٹی ،رابطہ کمیٹی ،مالیاتی کمیٹی اور رابطہ عوام کمیٹی وجرگہ کمیٹی تشکیل دی گئی جن کے تفصیلات سے بزریعہ سرکلر تمام ضلعی وتحصیل تنظیموں وشعبہ جات کو آگاہ کیا جارہا ہیں سبی نصیر آبادڈویژنز تنظیمی انتظامی تیاری اور پورے صوبے کے کارکنان وتنظیمی شرکت کی تیاری واہتمام فوری طور پر کرلیں اجلاس میں 6جنوری کو جماعت اسلامی کے دوانتہائی قابل احترام بزرگ شخصیات اور پاکستانی سیاست کے پاکیزہ کردار مرحوم قاضی حسین احمد اور مرحوم پروفیسر غفور احمد کے خدمات کو خراج تحسین کرنے کیلئے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام ”تعزیتی ریفرنس “کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ وہ بھر پور اندازمیں شرکت کریں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سانحہ پشاور اور لاہور وکراچی میں آتشزدگی وخونی سانحات پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے بدامنی وبے گناہ لوگوں کے خون بہانے کو عذاب الٰہی قراردیتے ہوئے عوام سے اجتماع طوبہ اور مغفرت کی اپیل کی گئی اور باران رحمت اور عدل وانصاف کے قیام کیلئے ”اجتماع دعا“ کی درخواست بھی کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 19جنور ی کو ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ”رحمت العالمین ﷺ کانفرنس“اور21جنوری کو ”سودی نظام ِمعیشت کے مکروہ اثرات“پرسیمینار منعقد کیاجائیگا جس میں خیبرپختونخواہ کے وزیر خزانہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔

اجلاس میں سویڈن میں مساجد کو آگ لگانے کے واقعات کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ عبادت گاہیں مقدس ہوتی ہیں تاریخ اسلام میں مسلمانوں نے کبھی کسی کے عبادت خانوں کو کسی بھی موقع پر آگ نہیں لگائی جرمنی کے چانسلر کا اس واقعات کی مذمت اچھی روایت ہے اجلاس سے صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زاد ہ نے خطاب میں کہا معاشرے کی خرابی کے ذمہ دارحکمران اور بااثر طبقات ہیں دین اسلام اور حضور پاک ﷺ کی پاکیزہ سیرت نے ہمیں معاشرے میں امن ،اعتدال ،باہمی حقوق او راخوت ومحبت کا درس دیاہیں سماجی اور خواتین کی زندگی میں عدل وانصاف کا قیام ،معاشرے کی حقیقی اصلاح او رغربت ،بھوک ،بے روزگاری اور بیماریوں کے خاتمے کا ذریعہ ثابت ہوگا قائد عوامی انقلاب سراج الحق کا عوامی ایجنڈااور اسلامی پاکستان ،امن وخوشحالی عوام کیلئے شفاء ونسخہ ثابت ہوگا انتخابی اصطلاحات اورعام آدمی کیلئے روزگار امن وعزت تحفظ سے معاشرہ خوشحال ہوگا جماعت اسلامی یکم فروری کے جرگے میں صوبے کے مسائل کے حل کیلئے روڈ میپ پیش کرے گی ۔