دہشت گردی کے مرتکب مجرموں کو قرار واقعی سزا دیں ‘ لیکن بے جا تشدد اور پکڑ دھکڑ سے گریز کیا جائے ، عاکف سعید

جمعہ 2 جنوری 2015 22:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مرتکب مجرموں کو قرار واقعی سزا دیں ‘ لیکن بے جا تشدد اور پکڑ دھکڑ سے گریز کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جہاں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا دینا عدل و انصاف کا تقاضا ہے وہاں کسی بے گناہ اور معصوم کا سزا پانا بھی حد درجہ ظلم اور ناانصافی ہے بعض سیکولر عناصر صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محب وطن مذہبی جماعتوں اور دینی مدارس کو ٹارگٹ کرنے کا اپنا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں اگر انصاف کے اسلامی تقاضوں کو ملحوظ رکھیں اور جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں تو کسی کو ان کے کام کرنے پر اعتراض نہ ہوگا کاش ہم اصل حل کی طرف آئیں اور پاکستان میں اسلام کا نظام عدل اجتماعی قائم کریں یعنی شریعت محمدی کا مکمل نفاذ ہو جائے تو نہ حکومت ظلم و ستم روارکھ سکے گی اور نہ کوئئی گروہ مذہب کے نام پر پرتشدد کارروائیاں کر سکے گا وگرنہ ہم کبھی ایک طرف کی انتہاء پسندی کا شکار ہوں گے اور کبھی دوسری طرف کی انتہا پسندی ہم پر مسلط ہو جائے گا۔