دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نازک موڑ پر ہیں،بطور ریاست جنگ ہارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ، آرمی چیف ،
ہمیں تیز رفتاری کے ساتھ فیصلے اور فیصلوں پر عمل کرنا ہوگا ، خصوصی عدالتیں فوج کی نہیں وقت اور حالات کی ضرورت ہیں ، قوم کے مستقبل کا اظہار ہمارے آج کے کئے گئے فیصلوں پر ہے،یہی فیصلے قوم کی منزل کا تعین کرینگے، جنرل راحیل شریف کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب
جمعہ 2 جنوری 2015 22:52
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نازک موڑ پر ہیں ، بطور ریاست جنگ ہارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ، ہم تیز رفتاری کے ساتھ فیصلے اور تیز رفتاری کے ساتھ فیصلوں پر عمل کرنا ہوگا ، خصوصی عدالتیں فوج کی نہیں وقت اور حالات کی ضرورت ہے ۔ جمعہ کے روز وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جو جنگ جاری ہے پاکستان اس جنگ کے فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکا ہے یہاں پر ہمیں تیز رفتاری سے نہ صرف فیصلے کرنا ہوں گے بلکہ ان فیصلوں پر اس تیز رفتاری سے عمل بھی کرنا ہوگا ہمیں فیصلوں کے نفاذ پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ بطور ریاست دہشتگردی کیخلاف جنگ ہارنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہم یہ جنگ لازماً جیتیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالتیں فوج کی نہیں وقت اور حالات کی ضرورت ہیں جیسے ہی تمام معاملات حل ہوجائیں گے تمام سسٹم پرانی ڈگر پر آجائے گا اور نظام نارمل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے قوم کا مقصد کا فصلہ کریں گے ہمیں پہلی اے پی سی میں پیدا ہونے والے اتفاق رائے کو برقرار رکھنا ہوگا قوم کے مستقبل کا اظہار ہمارے آج کے کئے گئے فیصلوں پر ہے اور یہی فیصلے قوم کی منزل کا تعین کرینگے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.