صوبے کی ترقی میں سرکاری ملازمین کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،عبدالرحیم زیارتوال/نواب محمد خان شاہوانی،

ملازمین اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھتے ہوئے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں اور صوبے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردا ادا کریں ،صوبائی وزراء کا جلسے سے خطاب

جمعہ 2 جنوری 2015 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) صوبے کی ترقی میں سرکاری ملازمین کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتاجو نظام ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سرکاری ملازمین اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں اور صوبے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردا ادا کریں حکومت ان کی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کے لئے ہرممکن تعاون کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال، نواب محمد خان شاہوانی،صوبائی مشیر عبیداللہ بابت، صوبائی مشیر خزانہ میرخالد خان لانگو ور وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر جمال شاہ کاکڑ نے بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اپنے مطالبات کی منظوری کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کا یہ احتجاج گذشتہ دس روز سے جاری تھا۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزراء نے کہا کہ سرکاری ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کے تمام جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے سرکاری ملازمین کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنے فرائض نہایت خوش اسلوبی، ایمانداری اور نیک نیتی سے سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم عوام کے خادم ہوتے ہیں لہٰذا عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں۔

صوبائی وزراء نے کہا کہ صوبائی حکومت ملازمین کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے اور اس سلسلے میں سیکرٹریٹ کے سپر نٹنڈنٹ ، اسٹنٹ ، سینئر کلرک ، جونئیر کلرک ، سیکورٹی گارڈ ، ڈرائیور ، فوٹو اسٹیٹ مشین آپریٹر ، نائب قاصد ، دفتری ، چوکیدار ، ویٹر ، مصالچی اور مالی وغیرہ کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے ۔

جلسے سے بلوچستان سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر امیر حمزہ محمد شہی ،جنرل سیکرٹری نور علی کاکڑ ، سینئر نائب صدر عبدالغفار لہڑی ، سرپرست اعلی عید محمد کاکڑ ، آفیسر ز ایسوسی ایشن کے صدر صالح محمد ناصر، جنرل سیکرٹری شکیل بلوچ ، لعل محمد بلوچ ، حاجی عرفان سرپرہ ، نصیب اللہ سارنگزئی ، قاسم کاکڑ ، نور الامین کاکڑ ، ہاشم خان ، ندیم شاہ بخاری ، عبدالخالق کاکڑ ، سعید شاہ ، کلیم اللہ بازئی ، مست حسین بگٹی ، حاجی عطا محمد کاکڑ ،عبدالمالک کاکڑ ، منظور سرپرہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، آخر میں سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر امیر حمزہ محمد شہی نے کامیاب احتجاج پر سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین کو مبارک بادی اور صوبائی وزراء کا بھی شکریہ ادا کیا کہ صوبائی وزراء نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم کر کے ملازمین کے دل جیت لئے۔