نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے مخدوش حالات کے دوران اقتدار سنبھال کر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے،صوبائی ترجمان

جمعہ 2 جنوری 2015 22:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے مخدوش حالات کے دوران اقتدار سنبھال کر صوبے سے بدامنی ‘ کرپشن ‘ اغواء کاری ‘ پسماندگی اور جہالت کو ختم کرکے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے صوبائی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نیشنل پارٹی نے مئی 2012ء کے انتخابات کے بعد صوبے کی بحرانی کیفیت میں حالات کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا تاکہ بلوچستان میں بدامنی ‘ کرپشن ‘ اغواء برائے تاوان ‘ پسماندگی ‘ جہالت کوختم کرکے صوبہ کی پسماندگی اور عوام کے احساس محرومی کو دور کرکے اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرکے خوشحالی لائی جاسکے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں تمام خامیوں اور برائیوں کی ذمہ دار سابق حکومتیں اور نمائندے ہیں جنہوں نے بلوچستان میں حکومت میں رہتے ہوئے ان مسائل کے حل کو یقینی بنانے اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا لیکن لوٹ کھسوٹ ‘ کرپشن ‘ میرٹ کی پامالی ‘ اقرباء پروری ‘اغواء برائے تاوان میں شراکت جہالت وسائل کی بندربانٹ اور زہریلے طبقاتی اثرات کو بلوچستان کا مقدر بنایا اور آج وہی عناصر بلوچستان کی موجودہ حکومت کی مثبت اور اعلیٰ کارکردگی پر بے بنیاد الزامات اور تنقید کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ماضی میں اعلیٰ حکومتوں میں رہنے کے باوجود انہوں نے عوام کو ان مسائل سے چھٹکارا دلانے میں جو نااہلی اور کاہلی کاثبوت دیاوہ آج بھی عوام کے سامنے ہے بلوچستان میں حالات کو بہتر بنانے اور مسائل کے حل کیلئے ایک بھی مثبت اقدام نہیں اٹھایا اور اب موجودہ حکومت کی سنجیدہ کاوشوں اور عملی اقدامات سے خائف ہوکر سیاست میں اپنے آپ کو زندہ رکھنے کیلئے اپنی سیاسی دکانداری میڈیا کے ذریعے چمکارہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی آئین و پالیسی اور کلچر نے پارٹی قیادت کے ساتھ ساتھ عام کارکن کو خود احتسابی کے عمل میں داخل کیا اور نیشنل پارٹی اپنے نظریے پر قائم رہتے ہوئے عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرے گی جمہوریت میں تنقید برائے تعمیر اور حقائق و ثبوت کے ساتھ الزام لگانا ہی جمہوری کلچر ہے اور نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ایسے عمل کی حوصلہ افزائی کی ہے جس میں جمہوریت اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تنقید برائے اصلاح ہو ۔

متعلقہ عنوان :