پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس لگانا حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے، سینیٹر حاجی غلام علی،

اس ظالمانہ ٹیکس کو فوری واپس لیا جائے، پٹرول کی قیمت میں عالمی منڈی کے مطابق کی جائے، خصوصی گفتگو

جمعہ 2 جنوری 2015 22:41

اسلام ا ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سینیٹر حاجی غلام علی نے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں 5فیصد ٹیکس آئین ،قانون اور پاکستانی عوام کے ساتھ مذاق اور حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے، ملک میں سیکورٹی ناکو ں کے اضافے سے کوئی فائدہ نہیں سیکورٹی اداروں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور قانون سازی کی ضرورت ہے ،عالمی منڈی پیٹرولیم مصنوعات قیمتو ں میں 65فیصد کمی ہوئی جبکہ حکومت نے 17فیصدکمی کی ۔

یہ بات انہوں نے سینٹ اجلاس کے بعد آن لائن سے خصوصی گفتگو کے دوران کہی ۔ جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سینٹر حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ کا اطلاق فوری طور پر عوام پر کردیا جاتا ہے تاہم اب کمی کی صورت میں اس حد تک کمی نہیں کی گئی جبکہ پانچ فیصد ٹیکس بھی عائد کردیا گیا ہے جو فاقی حکومت کے لیے خطرناک ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کو چاہیے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات میں عالمی منڈی کے مطابق کمی کرے تاکہ عوام مہنگائی کے دلدل سے باہر نکلا سکے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں سیکورٹی ناکو ں کے اضافے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ سیکورٹی اداروں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور قانون سازی کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی پر ہنگامی بنیادوں پر قابو پایا جاسکے اس اقدام میں حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاونکے لیے تیار ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ عا لمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہیے جبکہ پانچ فیصد ٹیکس عائد کرنے کے خلاف تمام جماعتیں متحد ہیں جو حکومت کے لیے خطرناک ثابت ہو گا