پاک افغان تجارت دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے،سرتاج عزیز

جمعہ 2 جنوری 2015 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک افغان تجارت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز افغانستان کے تجارت اور پالیسی کے نائب وزیرمزمل شنواری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مضبوط تجارتی اور اقتصادی اشتراک عمل دونوں ملکو ں کے عوام کے بہترین مفاد میں ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ادارے کے پانچویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا ،مزمل شنواری فغانستان' پاکستان تجارتی راہداری کے رابطہ ادارے کے پانچویں اجلاس کے موقع پر افغان وفد کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :