سینیئر انفارمیشن آفیسر عمران گردیزی ریڈیو پاکستان کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر

جمعہ 2 جنوری 2015 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ریڈیو پاکستان) ثمینہ پرویز کی ریٹائرمنٹ کے بعد وفاقی حکومت نے سینیئر انفارمیشن آفیسر عمران گردیزی کو ریڈیو پاکستان کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقررکردیا ہے۔ عمران گردیزی کی تعیناتی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزشتہ روز باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق وہ پیر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔ عمران گردیزی کا تعلق ان سینیئر انفارمیشن افسران میں ہوتا ہے جو اپنی کارکردگی کے حوالے سے ہر دورمیں نمایاں اور قابل احترام حیثیت میں جانے جاتے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے دور میں وہ وزیراعظم ہاؤس میں میڈیا کے معاملات کو دیکھتے رہے ہیں جبکہ بیرون ملک میں بھی مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ دوسری جانب رانا محمد شمیم کو پریس کونسل آف پاکستان کا نیا سربراہ بھی بنا دیا گیا ہے ان کی تعیناتی کے بھی آرڈر جاری کردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :